محنتی افسروں کے کنٹر یکٹ کی ہی تجد ید کی جا ئے گی ،وفاقی محتسب

محنتی افسروں کے کنٹر یکٹ کی ہی تجد ید کی جا ئے گی ،وفاقی محتسب

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اپنے ایڈوائزروں اور انویسٹی گیشن افسروں پر زور دیا ہے کہ آئندہ صرف دیانتدار ، مستعد اور محنتی افسران کو ہی منتخب کیا جائے گا اور ان افسران کے کنٹریکٹ کی ہی تجدید کی جائے گی ۔

 اپنے کام سے لگن رکھتے ہوں وہ وفاقی محتسب کا حلف اٹھانے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار ایڈوائزروں اور ادارے کے افسران سے ایک اجلاس کے دوران خطاب کر رہے تھے ۔

،وفاقی محتسب نے کہا کہ گزشتہ بر س ایک لاکھ دس ہزار 404 شکایات نمٹائی گئیں جن میں سے 42 ہزار 240 شکایات آن لائن موصول ہوئیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ شکایت کنندگان جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کررہے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں