یو بینک اور پاتھ فائنڈر گروپ کے مابین معاہدے پر دستخط

یو بینک اور پاتھ فائنڈر گروپ کے مابین معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار )یو بینک اور پاتھ فائنڈر گروپ نے ڈیجیٹل فنانشل سروسز اور بینک کی دیگر خدمات کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے شراکت داری کیلئے سٹرٹیجک معاہدے پر دستخط کردیئے۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ڈیوس ، سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران پاکستان پویلین میں ہوا جس میں یو بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او کبیر نقوی اور پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین ضرار سہگل نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ،تقریب میں اکرام سہگل اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں