تجاوزات،غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کی ہدایت

 تجاوزات،غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے تدارک کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شہریار عارف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔۔۔

 اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ ، اسسٹنٹ کمشنر رورل اور اسسٹنٹ کمشنر نیلور و دیگرسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شہریار عارف نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں