نارووال میں بی آئی ایس پی کے دو اہم منصوبوں کا افتتاح

نارووال میں بی آئی ایس پی کے دو اہم منصوبوں کا افتتاح

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ بینظیر ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا ڈسٹرکٹ آفس نارووال میں ہوئی۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان بھر میں 600مراکز پر ڈائنامک رجسٹری سینٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پر لوگ نئے سروے کے ساتھ اپنا سٹیٹس بھی اپڈیٹ کروا سکتے ہیں، اس وقت بی آئی ایس پی سے 90 لاکھ سے زیادہ خاندان مستفید ہو رہے ہیں جبکہ بی آئی ایس پی فنڈ میں 25 فیصد کے حالیہ اضافے کے بعد وظیفہ 7000 سے بڑھ کر8500ہو گیا ہے ،بعدازاں دو نوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں بے نظیر ناسومہ مرکز کا افتتاح کیا ، ناسومہ مرکز کا مقصد وہ خواتین جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لے رہی ہیں اور جن کے ہاں 2سال سے کم عمر کے بچے ہیں ، ان کی پرورش کیلئے نیوٹریشن کے ذریعے نشوونما اور غذا فراہم کرنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں