الیکشن جب بھی ہوئے جیت مسلم لیگ کی ہوگی، جہانگیر خانزادہ

الیکشن جب بھی ہوئے جیت مسلم لیگ کی ہوگی، جہانگیر خانزادہ

حضرو (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوئے جیت مسلم لیگ (ن) کی ہے۔

 چھچھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارے خاندان کا ساتھ دیا ہے اور ہم نے بھی چھچھ کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا، مشاورتی اجلاس سے ثابت ہواہے کہ معززین علاقہ آج بھی میرے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے ،میری جیت چھچھ کے عوام کی جیت ہے جس سے چھچھ کو مزید تعمیروترقی کی جانب گامزن کیا جائے گا۔ اجلاس میں بھرپور شرکت پر چھچھ کے معززین ،سابق چیئرمینز ،وائس چیئرمینز اور گروپ کے افراد کامشکور ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادیخان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں