اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس سے 3منشیات سمگلر گرفتار

 اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس  سے 3منشیات سمگلر گرفتار

اسلام آباد(خبرنگار)اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران قطرجانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 24 گرام آئس برآمد کر کے صوابی کے رہائشی ملزم کو گرفتارکر لیا۔۔۔

ایک اور کارروائی کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے ملزم کے پیٹ سے 131 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکر کے خیبر ایجنسی کے رہائشی ملزم کو گرفتارکر لیا گیا،ادھر لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بنکاک جانے والے ملزم کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکر کے پاکپتن کے رہائشی ملزم کو گرفتارکر لیا گیا،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں