اسلام گڑھ میں قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن ،دو کمرے مسمار ،ملزمان فرار

 اسلام گڑھ میں قبضہ مافیا کیخلاف  ایکشن ،دو کمرے مسمار ،ملزمان فرار

میرپور (نمائندہ دنیا )تحصیلدار اسلام گڑھ چودھری عمران یوسف کا رات گئے ڈھیری رستم خالصہ سرکار رقبہ پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔۔۔

موقع پر ہونے والی تعمیرات گرا دیں جبکہ قبضہ مافیا موقع سے فرار ہوگیا ،تحصیلدار کو اطلاع ملی کہ ڈھیری رستم میں ناجائز تعمیرات کی جا رہی ہیں جس کے خلاف انہوں نے ہمراہ پولیس نفری رات کو چھاپہ مارا تو موقع پر کام کرنے والے بھاگ گئے اور دو کمرے مسمار کر دیئے ، قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں