تاجر رہنما کو آزاد کشمیر پولیس گرفتار کر کے لے گئی

  تاجر رہنما کو آزاد کشمیر  پولیس گرفتار کر کے لے گئی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) نیشنلپریس کلب اسلام آباد میں انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، کاشف چودھری،شیخ اویس ،زاہد رفیق ودیگر کا کہنا تھا کہ۔۔۔

 کوٹلی کی پولیس ملک صغیر اعوان کو بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کرکے لے گئی ،ملک بھر کی تاجر برادری نے تتہ پانی ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کی پولیس کی جانب سے مرکزی انجمن تاجران سیکٹر ای الیون اسلام آبادکے جنرل سیکرٹری ملک صغیر اعوان کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کے اندارج اور گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔کرتے ہوئے وزیراعظم ، چیف جسٹس اور آئی جی آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ ملک صغیر اعوان کو فوری طور پر رہااور مقدمہ خارج کیا جائے بصورت دیگر تمام تاجر اسلام آباد اور آزاد کشمیر کی سڑکیں بند کرنے اور کشمیر ہاؤس اسلام آباد کے باہر احتجاج پر مجبور ہوگی،  حقیقت میں ملک صغیر اعوان سے 25 کروڑ کا فراڈ آزاد کشمیر کے با اثر افراد نے کیا جنکے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں درجنوں فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں