گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کاعالمی گروہ گرفتار

گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کاعالمی گروہ گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار)ٹیکسلا پولیس نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا عالمی گروہ گرفتار کرلیا چار ملزمان گرفتار پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑا ۔

ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سرمد الیاس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف 4افراد کو گرفتار کرلیا،گرفتار افراد میں ڈاکٹر فواد،لیڈی نرس ثوبیہ، پیرامیڈک سٹاف محمد حسنین اور محمدشریف شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے سرجری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمدہوئے ، جنہیں قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، پولیس کے ریڈ کے وقت بھی غیرقانونی طور پرایک شخص کا گردہ نکال کردوسرے شخص کو لگانے کا عمل جاری تھا،پولیس نے ڈونر اور ریسیور کو ہسپتال منتقل کردیا ، ڈاکٹر فواد قبل ازیں بھی ریکارڈ یافتہ ہے ، گرفتار ملزمان سے تفتیش کرکے ساتھیوں اور سہولت کاروں کوبھی گرفتار کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں