شیدواورمانی گینگز کے سرغنہ 6ساتھیوں سمیت گرفتار

شیدواورمانی گینگز کے سرغنہ 6ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی (خبر نگار )پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے شیدوگینگ اور مانی گینگ کے سرغنوں ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔

 گنجمنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث شیدو گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتارکرکے مسروقہ رقم 12000 روپے ،4 موبائل فون برآمدکرلئے ،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جمشید عرف شیدو،جہانگیر اور سعید اللہ شامل ہیں ادھرایئرپورٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کے سرغنہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمران عرف مانی، راشد، علی رضا، سلیمان اور وکرم مسیح شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 1لاکھ روپے ،چوری شدہ 12موٹرسائیکلیں،چھینی گئیں 3موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمدہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں