وفاقی محتسب میں ڈیڑھ لاکھ مقدمات کے فیصلے ،عوام کا اعتماد بڑھا

 وفاقی محتسب میں ڈیڑھ لاکھ مقدمات کے فیصلے ،عوام کا اعتماد بڑھا

اسلام آباد(اسلم لُڑکا) وفاقی محتسب کی جانب سے عام شہریوں کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوا ہے ۔۔۔

جبکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہوا ہے کیونکہ یہاں کسی مہنگے وکیل اور بھاری فیس دینے کی ضرورت نہیں پڑتی ، ذرائع کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے گزشتہ سال 2022 کے دوران ایک لا کھ57 ہزار770 کے فیصلے کئے  جبکہ ایک لا کھ 64ہزار174شکا یات موصول ہوئی تھیں جو ایک ریکارڈ ہے ،گزشتہ سال کے مقابلے میں پچاس فیصد زیادہ شکایا ت نمٹائی گئی ہیں،شکا یات کی تعداد میں اضا فہ وفاقی محتسب کے ادارے پر عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد ہے ، موجودہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے جب سے اپنا منصب سنبھالا ہے انہوں نے کچھ نئے اقدامات اٹھائے ہیں،وفاقی محتسب نے تقر یباً3.4ارب روپے مالیت کے تنازعات وفاقی محتسب کے ذریعے مفت حل کئے   جس سے عدا لتوں کا بوجھ کم ہوا بصورت دیگر یہ مقدمات بھی عدا لتوں میں جا نے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں