بیرون ملک کشمیری بھارت کا بھرپور جواب دیں،بیرسٹر سلطان

 بیرون ملک کشمیری بھارت کا بھرپور جواب دیں،بیرسٹر سلطان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اہم اور نازک موڑ میں داخل ہو چکا ۔۔۔

بیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیری کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں اور بھارت کی ریشہ دوانیوں کا بھرپور جواب دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل مڈ لینڈ کے صدر چودھری خادم حسین سے تفصیلی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل مڈ لینڈ کے صدر چودھری خادم حسین نے صدر ریاست کو بتایا کہ پانچ فروری کو جس طرح آپ نے لندن میں بھارتی سفارتخانے سے لے کر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ تک مارچ کی قیادت کی، اس سے برطانیہ میں آباد کشمیریوں کو متحرک کرنے میں مدد ملی لہٰذا اب آپ دوبارہ برطانیہ کا دورہ کریں تاکہ کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کو مزید منظم و مستحکم کیا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں