نووا سٹی اور اسلام آباد چیمبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نووا سٹی اور اسلام آباد چیمبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) گزشتہ روز نووا سٹی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی خوشگوار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

تقریب میں ایم او یو پر آئی سی سی آئی آفس جی ایٹ میں دستخط کئے گئے ، جس کے بعد نووا اور آئی سی سی آئی کی جانب سے سرینا ہوٹل میں افطار کا اہتمام کیا گیا ،مفاہمت کی یادداشت پر چیئرمین نووا گروپ چودھری جنید افضال اور صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے نووا پلاٹس پر خصوصی رعایت کے منصوبے پر دستخط کئے ، اس کے علاوہ نووا اور آئی سی سی آئی نے مشترکہ منصوبے میں خصوصی اقتصادی اور صنعتی زون کے قیام کے لئے کمیٹی پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر چیمبر کے ممبران اور رئیل اسٹیٹ برادری کی بڑی تعداد موجود تھی،نووا گروپ کی سینئر مینجمنٹ بھی یادگار تقریب کی زینت بنی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں