اخبار فروشوں کا سر جھکنے نہیں دوں گا،ٹکا خان

 اخبار فروشوں کا سر جھکنے نہیں دوں گا،ٹکا خان

اسلام آباد( نامہ نگار) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے کہا ہے کہ مجھے تمغہ حسن ِ کارکردگی ملنا دراصل پورے پاکستان کی اخبار فروش برادری کے لئے اعزاز ہے ۔۔۔

انشا اللہ تعالی ٰآئندہ بھی اخبار فروشوں کا سر جھکنے نہیں دوں گااورخدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار فروش یونین لاہور کے ایک نمائندہ وفدکے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا ،قبل ازیں اخبار فروش یونین لاہور کے نمائندہ وفدنے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی دفتر اسلام آباد کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی اور انہیں تمغہ حسن ِ کارکردگی ملنے پر مبارک باد دی ، گلدستہ پیش کیا ،وفد کے سربراہ چودھری عاشق حسین نے اس موقع پر کہا کہ یہ اعزاز ملک بھر کے اخبار فروشوں کیلئے باعث افتخار ہی نہیں پوری اخبار ی صنعت کے کارکنوں کیلئے باعث عزت بھی ہے ،وفد میں لاہور اخبار فرو ش یونین کے صدر چودھری مشتاق، جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین رانا یاسین، نائب صدر اخبار فرو ش یونین سجاد عظیم اور سینئر نائب صدر ملک امتیاز شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں