اوپن یونیورسٹی، میٹرک،ایف اے طلبہ انرولمنٹ تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں پہلے سے۔۔۔
داخل طلبہ کی انرولمنٹ کی تاریخ میں 17اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی ۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ضیا الحسنین نقوی کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخل طلبہ کی درخواستوں پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے وائس چانسلر نے انہیں انرولمنٹ کرانے کا ایک اور موقع فراہم کردیا ہے ۔وائس چانسلر کی ہدایت پر شعبہ داخلہ نے میٹرک اور ایف اے کے طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز کو اپ ڈیٹ کردیا ہے تاکہ اِن پروگراموں کے طلبہ نئی تاریخ تک ا پنے کورسز رجسٹر کرسکیں۔