سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن کا آئی ٹی برآمدات پیکیج پر تحفظات

سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن کا آئی ٹی برآمدات پیکیج پر تحفظات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن نے فنانس (سپلیمنٹری)بل 2023 میں آئی ٹی کی برآمدات کیلئے مراعاتی پیکیج شامل نہ کرنے پر تحفظات کااظہار کیاہے۔

 پاشا کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مراعاتی پیکیج نہ دینے سے آئی ٹی برآمدات کا پانچ ارب ڈالر کاہدف حاصل ہونا مشکل ہوگا۔ پاشا کے چیئرمین زوہیب خان نے کہ پاشا ، وزارت آئی ٹی ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ انکم ٹیکس آرڈیننس میں آئی ٹی صنعت کے لیے ترامیم پر اتفاق ہوگیاتھا جس کے مطابق 2001، سیلز ٹیکس آرڈیننس (STO) 2001 اور سیلز ٹیکس ایکٹ (STA) 1990 بذریعہ فنانس ترمیمی بل میں آئی ٹی کیلئے مراعاتی پیکیج شامل کرنے پر اتفاق ہوا تھا تاہم وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی ہدایت کے بعد ترمیم بل میں شامل نہیں کی گئی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں