پی ٹی اے ،یواین چلڈرنز فنڈ میں بچوں کے تحفظ پر اتفاق

پی ٹی اے ،یواین چلڈرنز فنڈ میں بچوں کے تحفظ پر اتفاق

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )پی ٹی اے اوریونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈ کے اشتراک سے بچوں کے تحفظ کے لئے آن لائن ماحول کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

اس تعاون کا مقصد بچوں کے حوالے سے آن لائن بدسلوکی پر مبنی واقعات کی روک تھام، رپورٹنگ اور استعداد کار کے فروغ کے ذریعے بچوں،ان کی دیکھ بھال پر مامور افراد اور اساتذہ کو انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ،تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید اور یونیسیف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فا ضل، پی ٹی اے اور یونیسیف کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں