کرغز25رکنی وفد کا قراقرم یونیورسٹی کا دورہ ، ملاقاتیں

کرغز25رکنی وفد کا قراقرم یونیورسٹی کا دورہ ، ملاقاتیں

اسلام آباد(خصوصی رپو رٹر)کرغز ستان کے وزیر سیاحت عبداللہ بیگ کی سربراہی میں 25 رکنی وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

وفد میں کرغزستان کے وزیر سیاحت عبداللہ بیگ، منسٹری آف کلچر کے پروفیسر آملہ بیگ، کرغزستان کے قونصلر، نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کرغز کے ممبران، تاریخ کے ماہرین ، گلوکار، فنکار شامل تھے ،وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی جنہوں نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی وتحقیقی امور سے متعلق وفد کو آگاہ کیا اورتعلیمی وتحقیقی حوالے سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیا ،ملاقات کے بعد یونیورسٹی کے مشرف ہال میں کرغزستان کے حوالے سے تصویری نمائش اور کرغزستان کی ثقافتی تقریب ہوئی،تقریب میں گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ امجد حسین اور دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر کرغزستان کے وزیر سیاحت عبداللہ بیگ، اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ امجد حسین نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا ،تقریب کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر اور وائس چانسلر کو کرغزستان کے وزیر سیاحت نے ثقافتی ٹوپی بطور تحفہ پیش کی جبکہ وائس چانسلر نے وفد کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ زبھی پیش کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں