اراضی پرقبضے کی کوشش 4وکلاکیخلاف مقدمہ درج

اراضی پرقبضے کی کوشش 4وکلاکیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(خبر نگار)سی ڈی اے کے انفورسٹمنٹ سب انسپکٹر نے چار وکلا کے خلاف اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج کروادیا۔

تھانہ رمنا میں سی ڈی اے کے سب انسپکٹر انفورسٹمنٹ امیر جان نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ نئے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر والی سائیڈ پر وکلا عامر خان، سید امجد علی، یعقوب لاشاری اور عطا حسین نے وال چاکنگ کرتے ہوئے قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں