سپیکرکے جعلی دستخطوں سے اسلحہ لائسنس جاری کرانیکی کوشش

سپیکرکے جعلی دستخطوں سے اسلحہ لائسنس جاری کرانیکی کوشش

اسلام آباد(خبر نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے جعلی دستخطوں سے 21 افراد کواسلحہ لائسنس جاری کرانے کی کوشش کرنے پر وزرات داخلہ نے سراغ لگالیا۔

 فائل کی تصدیق کروانے پر دستخط اور دیگر کاغذات جعلی نکلے ، اسلحہ لائسنس کے اجرا کیلئے درخواست پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری نے دی تھی ، بڑا سکینڈل سامنے آنے پر مقدمہ درج کرکے اعلیٰ سطح تحقیقات شروع کردی گئی ، اس سے قبل وزیراعظم کے معاون برائے اوورسیز کے جعلی دستخطوں سے اسلحہ لائسنس کے اجرا کا فراڈ پکڑا جاچکاہے ۔تھانہ سیکرٹریٹ میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے پرسنل سیکرٹری طیب فضل نے مقدمہ درج کروادیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں