ملائشین نیشنل ہائی کمشنرکاطورخم بارڈرکادورہ،شانداراستقبال

ملائشین نیشنل ہائی کمشنرکاطورخم بارڈرکادورہ،شانداراستقبال

خیبر(نمائندہ دنیا)ملائشیا کے نیشنل ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان نے وفد کے ہمراہ پاک افغان بارڈر طورخم کا دورہ کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

استقبال کرنے والوں میں سابق ایم پی اے بلاول آفریدی،تحصیل چیئرمین شاہ خالد شنواری اور دیگر عمائدین شامل تھے ۔ محمد اظہر مزلان کا کہنا تھا مستقبل کا بین ا لاقوامی تجارتی حب طورخم سرحدی گزرگاہ دیکھنے آیا ہوں،یہ خطہ تجارت کے حوالے سے انتہائی اہم ہے ،ہم سب کو پاکستان،افغانستان اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ ملائشیا کے وفد نے لنڈی کوتل میں مچنی پوسٹ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں پاک افغان بارڈر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں وفد واپس اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں