آرپی او کا سی ایم ایچ کا دورہ، زخمی تھانیدار کی عیادت کی

آرپی او کا سی ایم ایچ کا دورہ، زخمی تھانیدار کی عیادت کی

راولپنڈی (خبرنگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی کی گزشتہ روز چکوال پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر عدنان حیدر کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں عیادت کی، اس موقع پر ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

بعدازاں انہیں ہولی فیملی ہسپتال ریفر کر دیا گیا، گزشتہ روز چکوال کے تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ میں پولیس ٹیم پر اشتہاریوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹرعدنان حیدر زخمی ہو گئے تھے، ادھر ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفرنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں تھانوں کے محرران اوراشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کیلئے تشکیل دی جانے والی ٹیموں کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انویسٹی کیشن نے فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں، انہوں نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا اور ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں