کچھووں کی سمگلنگ روکنے کیلئے صوبوں سے مدد کافیصلہ،مسودہ قانون تیار

 کچھووں کی سمگلنگ روکنے کیلئے صوبوں  سے مدد کافیصلہ،مسودہ قانون تیار

اسلام آباد(سہیل خان )جنگلی حیات و سمندری حیات ، خاص کر کچھووں کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے تمام صوبوں سے مدد لینے کافیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے قانونی مسودہ تیار کرلیاگیا ہے جسے منظوری کے بعد ملک بھرمیں نافذ کیاجائیگا۔

پاکستان میں نایاب میٹھے پانی کے کچھوے دریائے سندھ اور اس کی مختلف شاخوں سمیت سمندر میں پائے جاتے ہیں جہاں سے ان کا آسانی سے شکار کیا جاتا ہے ۔تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کو سمگلنگ کے روکنے کے حوالے سے پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں