تھانوں کی شمسی توانائی پرمنتقلی،3ماہ میں7کروڑکی بچت

تھانوں کی شمسی توانائی پرمنتقلی،3ماہ میں7کروڑکی بچت

اسلام آباد (خبر نگار ) کیپٹل پولیس کا حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی کفایت شعاری مہم اورچینج مینجمنٹ یونٹ پراجیکٹ کے تحت مختلف تھانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس اقدام کی مدد سے گزشتہ تین ماہ میں اسلام آبادپولیس کو 68ہزار 648یونٹس بجلی اور 7کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کی بچت ہوئی،آغاز میں 7تھانوں بشمول گولڑہ ،سہالہ ،ویمن، بھارہ کہو، شہزاد ٹائون، سبزی منڈی اور تھانہ ترنول کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ۔ اے آئی جی جنرل ڈاکٹر اقبال نے امید ظاہرکی کہ شمسی توانائی سسٹم تھانوں کو ’’گرین پولیس سٹیشنوں‘‘ میں تبدیل کرنے کیساتھ ساتھ سرسبز اسلام آباد بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں