منشیات سمگلنگ میں ملوث گینگ کاایک کارندہ گرفتار

 منشیات سمگلنگ میں ملوث گینگ کاایک کارندہ گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار) تھانہ ترنول کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کے دوران ہیروئن سے بھرے کیپسولوں کی بیرون ملک سمگلنگ میں ملوث گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیاگیا۔

ملزم کے قبضہ سے ہیر وئن سے بھرے 60کیپسول برآمد کرلئے گئے جن کاوزن 448گرام تھا،گرفتار ملزم کی شناخت سید رسول کے نام سے ہوئی ،گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتار ی کیلئے پولیس ٹیم کارروائیوں میں مصروف ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں