وارداتیں،شہریوں کے کروڑوں کے زیورات ونقدی چوری

وارداتیں،شہریوں کے کروڑوں کے زیورات ونقدی چوری

اسلام آباد ،راولپنڈی( خبر نگار ) جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو موٹرسائیکلوں،کروڑوں کے زیورات،ہیرے ،دو کروڑسے زائدکی ملکی وغیرملکی کرنسی سے محروم کردیا۔

اسلا م آباد میں بڑی وارداتیں تھانہ رمنا، تھانہ کوہسار ، تھانہ سنبل، تھانہ سبزی منڈی اور کراچی کمپنی کے علاقوں میں ہوئیں۔تھانہ رمنا کے علاقے میں نعمان گل کے گھر کے تالے توڑ کر شمیم اختر ونامعلوم نے 91لاکھ روپے ، 49تولہ طلائی زیور،پسٹل، کلاشنکوف اوردیگر اشیا، تھانہ کوہسار کے علاقے میں گھرمیں کام کرنے والی ملازمہ یاسمین، آرزو،علشبہ نے اللہ بخش کے گھر سے 23تولہ زیور، تھانہ سنبل کے علاقے میں عبدالوحید کے گھر کے تالے توڑ کر 6تولہ زیور، 1500ریال، چھ لاکھ روپے ، انگوٹھیاں، گھڑیاں اور دیگرسامان چرالیا۔ شالیمار کے علاقے میں ملازم آصف نے عماد کے گھر سے 4 ہیرے کی انگوٹھیاں ،طلائی بالیاں وانگوٹھی، نقدی ،گھڑیاں اور بچوں کا سامان چوری کرلیا۔ادھر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر،نقب زنی اور چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو 21موٹرسائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا،   تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود سے ذیشان سے 24500 روپے اور 2موبائل فون، صادق آباد کی حدود سے عاقب اور اس کے دوستوں سے اسلحہ کی نوک پر 3عدد موبائل فون اور 2500روپے چھین لئے گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں