اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں،11ملزم گرفتار

 اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں،11ملزم گرفتار

اسلام آباد،راولپنڈی(خبرنگار،اپنے رپورٹرسے )اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی سے 1 کلو ہیروئن ،اسلام آباد میں لاہور کے رہائشی سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد رکر لی گئیں۔

کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ابوظہبی جانیوالی ملزمہ کے بیگ سے 5 کلو ہیروئن برآمدکرکے خاتون کو گرفتار کرلیا،کراچی مین سپر ہائی وے کے قریب ایک خاتون اور ایک ملزم سے 4 کلو چرس برآمد کی گئی،افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ کی کوشش نا کام بناتے ہوئے 5 ملزمان سے 111 کلو چرس برآمد کی گئی،باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے لندن جانیوالے برمنگھم کے رہائشی کے بیگ سے مختلف اقسام کی 7640 نشہ آور گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،کوئٹہ کچلاک بائی پاس کے قریب غیر آباد مکان میں چھپائی گئی 49 کلو چرس بھی برآمد کر لی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں