بینک میں شہری لٹنے کاسلسلہ جاری،نوسربازڈیڑھ لاکھ لیکرفرار

بینک میں شہری لٹنے کاسلسلہ جاری،نوسربازڈیڑھ لاکھ لیکرفرار

اسلام آباد( خبر نگار ) بینک کے اندر نوسربازی کا سلسلہ رک نہ سکا، ایک اور شہری کے ساتھ بینک کے اندر فراڈ ہوگیا، نوسرباز ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر بینک سے باآسانی فرار ہوگیا۔

 تھانہ کورال میں مرزاظریف نے مقدمہ درج کروایاکہ وہ غوری ٹائون میں ایک بینک میں اپنی ہمشیرہ کے اکائونٹس سے رقم نکلوانے گیا، بذریعہ چیک پانچ لاکھ 91ہزارروپے نکلوائے ، رقم لینے کے بعد اسکو گننا شروع کردیا تو بینک میں موجود ایک نوجوان نے کہاکہ نوٹ جعلی لگ رہے ہیں اور پھر میرے ہاتھ سے رقم لے کر دیکھنے لگا، اس دوران اس نے ایک لاکھ 45 ہزار روپے نکال لئے رقم کم ہونے پر بینک انتظامیہ کو بتایاتو انھوں نے کہاکہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ، میرے ساتھ بینک میں دھوکہ ہوا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں