آر ڈی اے کا غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈائون

آر ڈی اے کا غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈائون

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈاون جاری، مورینو انکلیو غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کو نوٹس جاری کر دئیے، عوام غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے M1موٹروے اسلام آباد کے قریب ’’مورینو انکلیو‘‘ غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کو نوٹس جاری کر دیا ہے، آر ڈی اے کے ترجمان نے کہاکہ سپانسرز کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی غیر منظور شدہ وغیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی مارکیٹنگ فوری طور پر بند کر دیں اور قانون کے مطابق سکیم کی این او سی ومنظوری حاصل کرنے کیلئے آر ڈی اے سے رابطہ کریں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں