17گرفتار،شراب ،چرس، اسلحہ برآمد

17گرفتار،شراب ،چرس، اسلحہ برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) پولیس کی شراب سپلائرز، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف موثر کارروائیاں، 17ملزمان گرفتار، 35لٹر کھلی جبکہ 33بوتلیں شراب، پونے 2کلو سے زائد چرس جبکہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم سہیل سے 6لٹر شراب، حسیب سے 5لٹر، عدنان سے 5بوتل شراب، عتیق الرحمن سے 5لٹر، وقاص سے 5لٹر، فرحان سے 5لٹر، واجد سے 4لٹر، مختار سے 5لٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ جبکہ اسد سے 28بوتل دیسی شراب، فیاض سے 340گرام، اختر سے 1کلو 410گرام جبکہ خیرالامین سے 1کلو 100گرام چرس برآمد کر لی۔ ادھر ایئرپورٹ پولیس نے ملزم حسین سے 1پستول 30بور، ملزمہ زنیب سے چھری، ٹیکسلا پولیس نے ملزم اعظم سے 10گولیاں کلاشنکوف، ملزم اورنگزیب سے رائفل 12بور، صدر واہ پولیس نے ملزم افتخار سے 1پستول 9ایم ایم برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں