وارداتوں میں ملوث ابرار گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ بنی پولیس نے رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ابرار گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ابرار، شایان اور طیب شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ مہران کار،4 موٹرسائیکل اوررکشہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کیاجا رہا ہے۔