لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 2افراد قتل، 7زخمی

لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 2افراد قتل، 7زخمی

راولپنڈی (خبرنگار) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 2افراد قتل اور 7زخمی ہو گئے، تھانہ پیرودہائی کی حدود میں ضامن شاہ کو جمال عرف فاروقہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

صدر واہ کینٹ کی حدود میں عامر سہیل کو سعید اور یاسر نے قتل کر دیا، رتہ امرال کی حدود میں فرحان، اویس اور طارق کو عنایت اللہ خان، متین خان، راحت نے زخمی کر دیا جبکہ امتیاز خان کو یاسر وغیرہ نے چھری کا وار کر کے زخمی کیا۔ نصیرآباد کی حدود میں محمد قدیر کو محمد سلیم وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، چونترہ کی حدود میں لطیف کو زخمی کیا گیا، رتہ امرال کی حدود میں علی کو چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں