تجاوزات کیخلاف آپریشن،قبضہ گروپ کی عملے پرفائرنگ
اسلام آباد( خبر نگار ) سی ڈی اے کی جانب سے سرکاری اراضی پر ہونے والی تعمیرات کو گرانے کیلئے آپریشن کے دوران فائرنگ کردی گئی۔
فائرنگ قبضہ گروپ نے کی، ملازمین نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔تھانہ شہزاد ٹائون میں سی ڈی اے انفورسٹمنٹ کے انسپکٹر بابر سہیل نے مقدمہ درج کروایاکہ باچا خان نے سرکاری اراضی پر نالے کیساتھ دو کمرے غیر قانونی طورپر تعمیر کئے جہاں دوافراد نے رہائش رکھی ہوئی تھی، جب ٹیم کے ہمراہ آپریشن کیلئے گئے اور ایک کمرہ گرایاہی تھاکہ ملزم اسلحہ لے کر آگیااور ہم پر فائر کردیا، ہم نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔