ذہبی معذوربچوں کے سکول میں طالبعلم پرمبینہ تشدد
اسلام آباد(خبر نگار )ذہنی معذور بچوں کے سکول میں طالب علم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،
تھانہ آئی نائن میں عمیر شبیر نے مقدمہ درج کروایاکہ اس نے اپنے چھ سالہ بیٹے کعب صفدر کو ڈیڑھ سال قبل نجی سکول میں داخل کروایا، یہ ادارہ ایسے بچوں کو تعلیم دیتاہے جو ذہنی طورپر بیماری کا شکار ہوں، جنوری 2022سے لے کر عمیر بن طاہر، سعد عمیر، عائشہ عمیر کو پچا س لاکھ روپے ادا کرچکاہوں، عمیر بن طاہر نے میری اہلیہ کو فون کرکے کہاکہ آپ اسلام آباد آئیں کیونکہ آپکا بیٹاہر وقت آپ کو یاد کرتاہے ، جب میری اہلیہ اپنے بھائی اوربہن کیساتھ سکول گئی تو وہاں چیخیں سنیں اور دیکھا کہ عمیر بن طاہر، سعد عمیر ، عائشہ عمیراوردیگر سٹاف کے دو ممبران اسکے بیٹے پر تشددکررہے تھے ، جب انھیں روکا تو وہ مزید طیش میں آگئے ، میری اہلیہ عائشہ ملک کو دھکے مارے ،بدتمیزی کی ، احتجاج پر ملزمان نے میرے بیٹے کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل کردی، میرے بیٹے کے جسم پر تشدد کے بے شمار نشانات ہیں، ملزمان بچے کا خو ن بھی نکالتے رہے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔