فیڈرل ہیلتھ الائنس کاہیلتھ ملازمین کاالائونس بحالی کامطالبہ

فیڈرل ہیلتھ الائنس کاہیلتھ ملازمین کاالائونس بحالی کامطالبہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) فیڈرل ہیلتھ الائنس نے فیڈرل ہیلتھ ملازمین کابنیادی تنخواہ کے مساوی ہیلتھ الاؤنس فوری بحالی کامطالبہ کیاہے۔۔۔

 وفاقی ہیلتھ ملازمین کے نمائندگان پر مشتمل فیڈرل ہیلتھ الائنس کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ہوا جس پمز، پولی کلینک ، نرم، فیڈرل جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز،نرسز ،پیرا میڈیکس اور دیگر سپورٹنگ سٹاف نے شرکت کی ،الائنس کی جانب سے وفاقی ہسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین کے ہیلتھ الاؤنس منجمد ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ اس ہی الاؤنس کی وجہ سے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین ڈسپیرٹی الائونس اور دیگر تنخواہوں میں اضافے سے محروم رہے ہیں جبکہ دیگر اداروں کا منجمد الائنس بحال کردیا گیا ہے جو کہ دن رات پورا سال بلا تعطل کام کرنے والوں سے زیادتی ہے ہم وفاقی وزیر مالیات اسحاق ڈار،وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل اور وفاقی سیکرٹری صحت سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارا ہیلتھ الاؤنس جلد بحال کیا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں