اسلام آبادسے رہزن گینگ کے دوکارندے گرفتار

اسلام آبادسے رہزن گینگ کے دوکارندے گرفتار

اسلام آباد(خبر نگار)تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے دو کارندے گرفتار کرلئے ۔۔۔

 ملزمان کی شناخت مدثر اور ولید کے ناموں سے ہوئی ، گرفتار ملزمان رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے ، گرفتار گروہ کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون اور وارداتوں میں استعما ل ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مختلف علاقوں سے شہر یو ں سے اسلحہ کی نوک پرموبائل فون،نقدی اور دیگرقیمتی اشیا چھیننے کا انکشاف کیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔علاوہ ازیں تھانہ گولڑہ پولیس نے سر قہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث مطلوب گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون اور موٹرسائیکل بر آمد کر لیا گیا، ملزم کی شناخت ظہوراللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں