حکومت بجٹ میں معاشی خوشحالی کیلئے پرعزم،انوار الحق

حکومت بجٹ میں معاشی خوشحالی کیلئے پرعزم،انوار الحق

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ ۔۔۔

حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ نیا بجٹ معیشت کے تمام شعبوں میں معاشی خوشحالی لائے اور مختلف شعبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے ۔تعلیم ،صحت، سیاحت ،زراعت ،لائیو سٹاک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خاص اہمیت دی جائے ۔متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کر کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ تجاویز کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور ،وزیر حکومت راجہ فیصل اوردیگرنے شرکت کی ۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کو خاص طور پر ٹارگٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں