خواتین کو جدید تعلیمی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ،پرویزاشرف

خواتین کو جدید تعلیمی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ،پرویزاشرف

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں ہی ملکی ترقی کا راز پوشیدہ ہے ۔

خواتین کو جدید تعلیم کیلئے سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین منگھوٹ گوجر خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ گوجر خان کے عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کو میں اپنی زندگی کا نصب العین سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، خواتین کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں تعلیم کا انقلاب آئے گا، آنے والے وقت میں گوجر خان تعلیم کا حب بنے گا۔ انہوں نے گرلز ڈگری کالج کو درپیش گیس اور بجلی کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں