جڑواں شہروں میں متعدد وارداتیں،3 گاڑیاں،37 موٹر سائیکلیں چوری

جڑواں  شہروں  میں  متعدد وارداتیں،3 گاڑیاں،37 موٹر سائیکلیں  چوری

اسلام آباد ،راولپنڈی(خبر نگار ) جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں میں شہریوں کو 3 گاڑیوں، 37موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں کو3 گاڑیوں، 15موٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، موبائل فونز، بجلی کے سامان سمیت دیگر اشیا سے محروم کردیاگیا۔ دوست محمد، طاہر، سلیمان، حمزہ، شہاب ، صائم ، محسن، ہدایت اللہ، شوکت، قاسم، عبداللہ، زرینہ بیگم، عثمان سرفراز، عمران اور جنید کے موٹر سائیکل جبکہ نعمان ،ارسلان کی کارچور لے اڑے ، تھانہ شالیمار کے علاقے میں ریاض الرحمن نے عرفان شاہ کی گاڑی اور اس کا کرایہ خور د برد کرلیا، ادھر تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں فیاض سے دس لاکھ روپے ،کوہسار کے علاقے میں منصور کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر لیپ ٹاپ، نقدی، پاسپورٹ سمیت پلاٹوں کی فائلیں ،بھارہ کہومیں سہیل کی گاڑی سے 20لاکھ روپے نکال لئے گئے ، حمزہ ، سمیع اللہ ، اسفند ، طاہر سے موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی۔ ادھر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہریوں کو 22موٹرسائیکل، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، مظہر سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی ،واعظ میر سے موبائل فون، 10ہزارروپے اور گھڑی،آفاق سے موبائل فون اور نقدی، حمزہ اور ارشدنوازسے اسلحہ کے نوک پر3 عددموبائل فون اور نقدی چھین لی گئی،ڈاکوخدیجہ کے 45ہزار روپے اور سونا مالیت 26لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ،ریس کورس کی حدود سے شمیم اقبال کے گھر سے طلائی زیورات،پرائز بانڈ 250000 روپے چوری کرلئے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں