زرعی یونیورسٹی کے کیفے ٹیریامیں سلنڈردھماکہ،ایک شخص جھلس گیا

 زرعی یونیورسٹی کے کیفے ٹیریامیں سلنڈردھماکہ،ایک شخص جھلس گیا

راولپنڈی( خبر نگار ) بارانی زرعی یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص جھلس گیا۔۔۔

 ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی کے مری روڈ پر واقع زرعی یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا کی دکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کیا ، فائر ٹینڈرز، ایمرجنسی گاڑیوں سمیت ریسکیو اہلکار نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، حادثہ میں ایک شخص جھلس گیا جسے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں