موٹر وے ایم ون کیساتھ جنگل اور باغات لگانے کامنصوبہ

موٹر وے ایم ون کیساتھ جنگل اور باغات لگانے کامنصوبہ

اسلام آباد (ایس ایم زمان) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے ایم ون کے ساتھ جنگل اور باغات لگانے کامنصوبہ بنایا ہے۔

 این ایچ اے کے مذکورہ منصوبے کے تحت ایم ون کے ساتھ مجموعی طو ر پر 22ہزار 591درخت لگائے جائیں گے جس میں 21ہزار 400 روایتی درخت ہوں گے اور 1191 پھل دار درخت لگانے کامنصوبہ ہے ۔ مذکورہ منصوبے کیلئے تین کروڑ 46 لاکھ 32 ہزار روپے بجٹ کاتخمینہ لگایا گیاہے ۔ این ایچ اے کے مذکورہ منصوبے کے تحت ایم ون پر رائٹ آف وے کے ساتھ روایتی درخت اور پھل دار درخت لگائے جائیں گے ۔ این ایچ اے کا شعبہ روڈ مینٹی ننس مذکورہ منصوبے کیلئے بجٹ فراہم کرے گا۔ منصوبے کے تحت ایم ون پر برہان اور باہتر انٹرچینج اور لوپس کے ساتھ جنگلات اور باغات لگائے جائیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں