2گاڑیاں، 35موٹر سائیکلیں چوری، مزاحمت پر شہری زخمی

2گاڑیاں، 35موٹر سائیکلیں چوری، مزاحمت پر شہری زخمی

اسلام آباد، راولپنڈی (خبر نگار) جڑواں شہروں میں متعدد وارداتیں، شہری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔

 اسلام آباد میں شہریوں کو دو گاڑیوں، چھ موٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔ نقاش، یاسر، نشیدانم ،افضل، غلام دستگیر کی موٹرسائیکلیں جبکہ بشارت اور ارسلان کی کاریں چور لے اڑے ، عادل کے کمرے سے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا،تھانہ کوہسار کے علاقے میں رمضان کے ریسٹورنٹ سے سوا تین لاکھ روپے ، ہمک کے علاقے میں سجاد سے موبائل ونقدی چھین لئے گئے ۔ ادھرراولپنڈی میں61 وارداتوں کے دوران شہریوں کو رکشہ، 29 موٹر سائیکلیں، لاکھوں کی نقدی، زیورات، موبائل فون، لیپ ٹاپ، مویشی اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا، صادق آباد کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر محمدشہریار کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، بلال کا رکشہ،ظفر  کی موٹرسائیکل ،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان ، ایاز سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور پرس ،حمزہ سے موٹر سائیکل، موبائل فون،اخلاق سے موبائل اور 24ہزارروپے ، احتشام ،کامران اور اس کی ہمشیرہ سے طلائی زیوارت، موبائل فون، نقدی،شفیق سے 13ہزار روپے ، موبائل فون اور پرس،رضوان کے سکول کے تالے توڑکر دو عدد ایل سی ڈی، 5 کمپیوٹر،لیپ ٹاپ، زینب کے گھر سے زیورات مالیت 210000 روپے ، نقدی 2000 روپے نکاح نامہ اور پاسپورٹ چوری کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں