نیوٹیک میں میڈیا اور آرٹس فیسٹیول کاانعقاد

نیوٹیک میں میڈیا اور  آرٹس فیسٹیول کاانعقاد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )ڈین سٹوڈنٹ لائف آفس کی نگرانی میں نیوٹیک میڈیا سوسائٹی نے فائن آرٹس اینڈ کریٹیو یٹی کلب کے ساتھ مل کر ایک روزہ نیوٹیک میڈیا اور آرٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔

نیوٹیک کے طلباء نے فوٹوگرافی، مختصر دستاویزی فلمیں، خطاطی، پوسٹرز/پینٹنگز اور ای-گیمنگ میں حصہ لیا،نور السنین نے خطاطی میں پہلی، عائشہ عثمان نے فوٹوگرافی میں، نور السنین نے مختصر دستاویزی فلم میں، سفیان احمد نے پینٹنگ میں اور احمد علی نے ای گیمنگ مقابلہ جیتا، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز (ر) ریکٹر نیوٹیک نے ہر کیٹیگری کے فاتحین میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں