راولپنڈی کے تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، جے یو آئی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جمعیت علما اسلام تحصیل کی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس زیر صدارت امیر مولانا گل عظیم شاہ ہوا جس میں صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشنز سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔۔۔
اجلاس میں مولانا مقصود احمد عثمانی، مولانا عبدالغفار توحیدی، پیر سید مزمل شاہ اور مجلس عمومی کے دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود کی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی صوبائی اور قومی کے تمام حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے گی، تمام امیدواران کو الیکشن مہم شروع کرنے کا کہا گیا اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جماعت کو یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر منظم کیا جائے گا۔