شہری کی جائیداد ہڑپ کرنے کیلئے جعلی دستاویزات بنالیں

راولپنڈی (خبرنگار) شہری کی مبینہ جعلی دستاویزات بنا کر نقصان پہنچانے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، سٹی پولیس کو محمود خان نے بتایا کہ نصور خان جو کہ میرا دور کارشتہ دار ہے۔۔
اور اس کے ساتھ اسلام آباد میں میرے مقدمات چل رہے ہیں جبکہ یو کے میں بھی جائیداد کے تنازعات ہیں ،یہ شخص مختلف حیلوں بہانوں سے میری جائیداد ہڑپ کرنا چاہتا ہے ، میرا اصل نام محمودخان ہے لیکن نصور خان مجھے جائیداد سے محروم کرنے کیلئے کسی فرضی نام اسحٰق سے منسلک کرانا چاہتا ہے ، نادرا و دیگر ادارہ جات کی دستاویزات کے مطابق میرا کا نام محمود خان ہی ہے ،نصور نے جعلی دستاویزات، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل اور سروے آف پاکستان سے متعلقہ دستاویزات وغیرہ تیار کروا رکھی ہیں جو کہ کسی اسحٰق نامی شخص کے نام کی ہیں اور جو کہ میرے نام سے منسوب کر کے مجھے نقصان پہنچا رہا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔