ایف ڈی ای نے 138نان ٹیچنگ ملازمین مستقل کردئیے

ایف ڈی ای نے 138نان ٹیچنگ ملازمین مستقل کردئیے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کی طرف سے بغیر اخبارا شتہار و اوپن میرٹ بھرتی کردہ 138 نان ٹیچنگ عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا ہے ۔

 مذکورہ ملازمین گزشتہ دورانیہ میں سرکاری تعلیمی اداروں کے پر نسپلز اور ایف ڈی ای حکام کی سفارشوں پر قانونی ضابطہ پورا کئے بغیر سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈیلی ویجز بنیادوں پر رکھے گئے تھے ۔ مستقل ہونے والے ملازمین کی اکثریت وفاقی تعلیمی اداروں کی پرنسپلز اور ایف ڈی ایم حکام کے رشتہ داروں کی ہے ۔ تین ماہ قبل اخبارات میں اشتہار کے ذریعے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی تھیں جن پر ان ہزاروں امیدواروں کو تین ماہ سے ٹیسٹ انٹرویوز کے نام پر خوار کیا جا رہا ہے ،واضح رہے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای ایم اکرام علی ملک پر اس سے قبل بھی تدریسی عملے کی سینکڑوں بھرتیوں میں  ایف ڈی ای حکام سمیت یونین عہدیداران اور من پسند چہیتوں کو نوازنے کا الزام ہے ۔ ان تمام حقائق پر موقف جاننے کیلئے   ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای اکرام علی ملک کے موبائل پر رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کال ریسیو نہیں کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں