ایئربیس کے اطراف میں کوڑاروزانہ اٹھایاجائے :ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ ایئربیس کے اطراف میں کوڑا کرکٹ کو روزانہ کی بنیاد ٹھکانے لگایا جائے۔
عید قربان کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے ، ائیر بیس کے اطراف میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور کبوتر بازی میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا شہریوں کو تنبیہ کی جائے کہ کوڑا کرکٹ کوڑا دانوں میں ڈالیں، صفائی کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے۔