اوجی ڈی سی ایل کاافسروں کیلئے لازمی تربیتی پروگرام کا آغاز

 اوجی ڈی سی ایل کاافسروں کیلئے لازمی تربیتی پروگرام کا آغاز

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اپنے انقلابی پروگرام کیلئے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

جسے ‘‘لرننگ اوڈیسی’’ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس شراکت داری کا مقصد ایک سیریز کے ذریعے او جی ڈی سی ایل ملازمین کو بہتر مہارتوں اور قابلیت کے ساتھ بااختیار بنانا ہے ۔ لرننگ اوڈیسی پروگرام، جو او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ افسران کی تربیت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، دونوں اداروں کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے ۔ یہ پروگرام او جی ڈی سی ایل ملازمین کی انتظامی اور قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں