قرآن کی بے حرمتی امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ، جے اے ایچ
اسلام ا ٓباد (اپنے رپورٹرسے) جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ وملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر مفتی گلزار احمد نعیمی نے سویڈن میں۔۔۔
قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے افسوس ناک واقعہ کو امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ قرار د دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پرقانون سازی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ نعیمہ میں اجتماع سے خطاب اور ملاقات کے لئے آئے ہوئے جیدعلما کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا، وفد مفتی غلام جیلانی،علامہ ڈاکٹر شیر محمد سیالوی، مفتی فیضان المصطفی اور علامہ مفتی شہباز احمد ضیائی اوردیگر علما پر مشتمل تھا۔