ایل پی جی سلنڈرزہوادارمقامات پررکھے جائیں:چیئرمین اوگرا
اسلام آباد(اے پی پی)چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا ہے کہ ایل پی جی سلنڈرز مناسب ہوادار مقامات پر رکھے جائیں، صارفین کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں ایل پی جی مارکیٹ کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے یہ بات سامنے آئی کہ ایل پی جی سلنڈر کچھ کمرشل عمارتوں اور ریستورانوں کے تہہ خانوں میں رکھے گئے تھے جہاں سے ایل پی جی کو غیر معیاری ربڑ پائپوں کے ذریعے مختلف منزلوں تک سپلائی کیا جا رہا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments